Jun 10, 2022 06:15 pm
views : 380
Location : Domestic Place
Islamabad- Shahid Khaqan Abbasi hinted at further increase in the price of petrol and diesel
اسلام آباد، شاہدخاقان عباسی نے پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا کہا عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی قیمت بڑھانی پڑے گی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔
بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا اگر عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی قیمت بڑھانی پڑے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پٹرول پر 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 28 روپے فی لیٹر سبسڈی ہے، یہ سبسڈی نہیں بلکہ قرض بڑھ رہا ہے، وقت کے ساتھ یہ قیمتیں ایڈجسٹ کرنی پڑیں گی یا بڑھانی پڑیں گی۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دیں گے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔