Jun 10, 2022 06:20 pm
views : 300
Location : Domestic Place
Islamabad- Government obtains warrants for arrest of 17 PTI leaders
اسلام
آباد، ڈی چوک پر بدنظمی کا ذمہ دار عمران خان قرار، رپورٹس سپریم کورٹ میں
جمع-حکومت نے تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے وارنٹ حاصل کر
لیا
سپریم
کورٹ میں آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق
مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت دی۔
رپورٹ
میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مظاہرین ریڈ زون میں
داخل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو ڈی چوک
پہنچنے کا کہا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 700 سے 800 مظاہرین ریڈ زون
میں داخل ہوئے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کو
روکنے کی ہر ممکن کوشش کی، مظاہرین نے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں ہٹائیں۔
فواد
چوہدری، زرتاج گل، سیف اللّٰہ نیازی اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنما
اشتعال دلاتے رہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود
ایچ 9 گراؤنڈ نہیں گئے۔
حکومت نے تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے وارنٹ حاصل کر لیا