Jun 11, 2022 12:38 pm
views : 348
Location : Domestic Place
Islamabad- Want to tell the world that they are ready for any sacrifice for the sanctity of Holy Prophet, PM
اسلام آباد، قومی اسمبلی بھارت میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ کیخلاف قرارداد منظورکرے،وزیراعظم کہتے ہیں دنیا کوبتانا چاہتے ہیں نبی کریم کی حرمت کیلئے ہرقربانی کیلئے تیار ہیں
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھارت میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونا چاہئیے۔ ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے۔ قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پربات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کی ہرزہ سرائی نے دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیا ہے جس پرتمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔