Jun 11, 2022 12:45 pm
views : 282
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan raises issue of BJP leaders' insulting statements at UN
پاکستان نے بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، وزیر خارجہ کہتے ہیں یو این جنرل اسمبلی کے صدر سے گفتگو میں بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز ریمارکس اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے تعمیرتی مکالمے کی ضرورت پر زور دیا
پاکستان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے گفتگو ہوئی جس میں بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز ریمارکس اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے تعمیری مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گفتگو میں توہین آمیز بیانات جیسے معاملات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایسے بیانات کی فوری روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔