Jun 11, 2022 01:00 pm
views : 362
Location : Domestic Place
Lahore- Court reserves verdict over bail pleas of PM Shehbaz, CM Hamza
لاہور، منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف، حمزہ شہباز و دیگر ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ، شہباز شریف کہتے ہیں ایف آئی اے نے میری گرفتاری کا کوئی راستہ نکالنے کیلئے چالان میں تاخیر کی
منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں سماعت کے موقع پر عدالت نے شہباز شریف ،حمزہ شہباز سمیت دیگر کی حاضری لگانے کا حکم دیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے منی لانڈرنگ کیس میں مفرور 3 ملزمان کی رپورٹ پیش کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے بتایا کہ تینوں ملزمان دیے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں۔
شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ میں نے منی لانڈرنگ کر کے منہ کالا کرانا ہوتا تو خاندان کی شوگر ملوں کو نقصان کیوں پہنچاتا۔ میں نے شوگر ملز کو سبسڈی نہیں دی تاکہ قومی خزانے پر بوجھ نہ پڑے ۔میں نے یتیموں اور بیواؤں کے خزانے کو اُن ہی پر استعمال کیا ۔
دوران سماعت شہباز شریف نے عدالت سے کہا کہ آپ سے پہلے جج نے سختی کی کہ چالان مکمل کیوں نہیں کرتے ۔
بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔