Jun 13, 2022 06:00 pm
views : 409
Location : different areas
Karachi- Meteorological Department forecast for Rain
کراچی والے تیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات کی بارش کے حوالے سے بڑی پیش گوئی-موسم گرم ، مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔اسلام آباد، لاہور فیصل آباد سمیت پنجاب میں بادل برسیں گے
محکمہ موسمیات نے جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دن اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے تاہم موسم گرم ، مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ، نمی کا تناسب78فیصد جبکہ جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 15 سے 25 نارٹیکل مائل ہے
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ملک میں پری مون سون بارشوں کا ایک اور سسلسلہ سولہ جون کو داخل ہوگا، کراچی سمیت بالائی سندھ میں بھی ستائیس سے اٹھائیس جون کو بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفرازکا کہنا ہے اسلام آباد، لاہور فیصل آباد سمیت پنجاب میں بادل برسیں گے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کاامکان ہے، بارش کا سلسسلہ تین روزتک جاری رہے گا۔