Jun 13, 2022 06:10 pm
views : 271
Location : domestic place
Islamabad- NEPRA has approved an increase in the price of electricity by Rs 3.99
عوام کے لئے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا؛ بجلی 3.99 روپے فی یونٹ مہنگی-بجلی کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری-اضافے کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے - جی)نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
نیپرا نے سی سی پی اے- جی کی درخواست پر31 مئی 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے کی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کا اطلاق جون کے مہینے کے بل پر ہوگا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔