Jun 13, 2022 06:15 pm
views : 398
Location : domectic place
Pakistan that it will stand by Pakistan with more determination and activism than ever before in difficult times, says China
چین شہباز شریف کیساتھ کام کرنے میں زیادہ مطمئن، 2 ارب ڈالر دینے پر رضا مند-شیخ رشید نے کہا حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں، چین سے امداد فوج کی وجہ سے ملی
پاکستان کو اس کے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چین نے دو ارب ڈالرز کا قرضہ دینے کی تصدیق کی ہے جو کم شرح پر دیا جائے گا اور یہ شرح اس شرح سے بھی کم ہوگی جس پر چین نے اپنے دیگر قریبی دوست ممالک کو قرضہ جات دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ میں چین میں پاکستانی سفیر کے توسط سے موصول ہونے والی سفارتی رابطہ کاری میں پاکستانی حکومت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چائنیز حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کو وسیع اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
چائنیز قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دلایا ہے کہ وہ ناصرف پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ سرگرمی اور پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ موجودہ وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
دوسرئ جانب اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چین سے امداد ملنے کا شور مچا رہے ہیں، حکومت کو تو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں ہے، امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ہے۔