Jun 13, 2022 06:20 pm
views : 396
Location : domectic place
Russian ambassador's big revelation about Imran Khan government
روسی سفیر کا عمران خان حکومت سے متعلق بڑا انکشاف-کہا عمران خان ایک ایماندار آدمی ہے، وہ اپنے لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں-عمران خان نے بجٹ کے مطلق کہا لگتا ہے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ کی مہمان ہے
پاکستان میں موجود روس کے سفیر ڈینئل گنیش نے عمران خان کی حکومت گرنے سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے۔
روسی سفیر ڈینئل گنیش نے کہا کہ دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنی، عمران خان کا ماسکو میں ہونا اور یوکرین پر حملہ ایک اتفاق ہے، اگر عمران خان کو پتا ہوتا تو اس دن کبھی نہ آتے، عمران خان بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی ہے اور وہ اپنے لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں۔
روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے روسی سفیر نے کہا کہ روس کو نیٹو کی نقل و حرکت پر تشویش تھی، ہمارے بارڈر پر نیٹو کی نقل و حرکت یوکرین جنگ کی وجہ بنی۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بجٹ دیکھ کر لگتا ہے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہوجائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر ممالک کو یقین ہے عوام اس حکومت کیساتھ نہیں ہیں اسی وجہ سے وہ مدد نہیں کر رہے، اس صورتحال کو دیکھ کر لگتا ہے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہوجائے گی۔