Jun 13, 2022 06:25 pm
views : 428
Location : domestic place
FATF meeting will be held in Berlin from June 14 to 17
ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن- پاکستان نے 34 میں سے 32 نکات پر عملدر آمد کرلیا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان فیٹف کے دو مختلف پلانز کے تحت 34 میں سے 32 نکات پر عملدرآمد مکمل کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر جبکہ 2021 کے ایکشن پلان کے تحت 7 میں سے 6 نکات پر عملدرآمد کیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی جس کے لیے وزارت خارجہ نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ اجلاس میں پاکستان سے متعلق امور 15 سے 16 جون کو زیر غور آئیں گے۔