Jun 14, 2022 04:46 pm
views : 384
Location : domectic place
Islamabad- Preparations are complete for resumption of relations with Pakistan, US Ambassador said
اسلام
آباد، پاکستان کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے تیاری مکمل ہے، امریکی سفیر
کہتے ہیں امریکا کے بارے میں منفی جذبات اور غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے
پاکستانی معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت ناگزیر ہے
پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونالڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
ڈونالڈو
بلوم نے پاکستانی حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز جیسے سیاسی جماعتوں، سول
سوسائٹی اور نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کی بحالی
کیلئے کام کرنے کا اظہار کیا ہے۔ ان کے بقول اسی چیز کے ذریعے معاملات آگے
بڑھ سکتے ہیں۔
امریکی سفیر نے اپنے ورک پلان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتراضات اور مؤقف کو بغور سنیں گے، سمجھیں گے
اور ان پر امریکی نظریات اور پوزیشن واضح کریں گے۔ اس تمام گفتگو کو امریکا
میں موجود حکام تک بھی پہنچائیں گے۔
امریکا میں وزیر خارجہ انٹونی
بلنکن کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے ملاقات پر ڈونالڈو بلوم نے کہا کہ
وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں طے شدہ ایجنڈے کی بنیاد پر “متعدد فالو اپ” کی
منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ڈونالڈو بلوم نے ان تمام اقدامات کی روشنی میں اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد پاکستان میں امریکی سیاحوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
امریکی
سفیر ڈونالڈو بلوم نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ انسداد دہشت
گردی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے امریکا افغانستان کے قریب ڈرون اڈے
تک رسائی پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے؟