Jun 14, 2022 04:49 pm
views : 450
Location : domectic place
Islamabad- Saudi Arabia has announced scholarships for Pakistani students in 25 universities
اسلام آباد، سعودی عرب کا پاکستانی طلبہ کیلئے بڑا اعلان، پچیس جامعات میں اسکالر شپس دی جائیں گی، پچیس فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے
سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق وہ پاکستانی طلبہ جو سعودی عرب کی جامعات میں پڑھنے کے خواہش مند ہیں وہ اپنی من پسند یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
یہ وظائف پولیٹیکل سائنس، قانون، ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ایگری کلچر، عربی/اسلامک اسٹڈیز اور میڈیا سائنس میں دیے جائیں گے۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا تعلق پاکستان یا آزاد کشمیر سے ہو، یہ وظائف 75 فیصد پاکستان سے آنے والے طالب علموں کو دیے جائیں گے جب کہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ اس سے مستفید ہوسکیں گے۔