Jun 14, 2022 04:55 pm
views : 424
Location : domectic place
Islamabad- NEPRA hikes K-Electric power tariff by Rs5.28 per unit
کراچی، کے الیکٹرک کی کراچی کیلئے بجلی پانچ روپے تک مہنگی کرنے کی درخواست، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ، کے الیکٹرک ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر تین سے پانچ روپے اضافہ کررہی ہے
بدترین لوڈ شیڈنگ کرنے والی کے الیکٹرک نے کراچی کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ٹیرف میں پھر پانچ روپے تک اضافے کی درخواست کردی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اپریل 2022 کے مہینے اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جنوری تا مارچ 2022 کی مد میں درخواست کی گئی۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 89 پیسے اضافہ مانگا گیا جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے اپریل کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 30 پیسے اضافہ مانگا گیا۔
کے الیکٹرک ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 3 سے 5 روپے اضافہ کر رہی ہے اور نیپرا کے الیکٹرک کی ہر درخواست کو منظور کر رہی ہے۔
دوسری جانب، کے الیکٹرک شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے، شہر میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے۔