کراچی،
انٹربینک میں ڈالر کی قدر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اوپن مارکیٹ میں
بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا،ڈالر کی دوبارہ پیش قدمی جاری
آئی ایم
ایف شرائط کے مطابق وفاقی بجٹ پیش ہونے کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام کی
بحالی میں تعطل، وزیر خزانہ کی دو ہفتے بعد مزید بجٹ اقدامات بروئے کار
لانے اور چین کو دو ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے ساتھ مزید ڈھائی ارب ڈالر کے
حصول کی کوششوں جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی دوبارہ پیش قدمی جاری ہے۔
گزشتہ روز ڈالر کے انٹر بینک ریٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 203روپے سے تجاوز کرگئے تھے جبکہ اوپن ریٹ 205روپے کی سطح پر آگیا تھا۔
ماہرین
کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مطلوبہ حد تک نیچے نہ
آنے، ملک پر بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کی
بحالی اور قسط کے اجراء میں تاخیر سے یومیہ بنیادوں پر مالیاتی بحران کی
شدت بڑھ رہی ہے جو زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثر انداز ہیں۔