Jun 15, 2022 03:30 pm
views : 304
Location : domestic place
Islamabad- Proposed increase in prices of petroleum products by Rs. 55 per liter
عوام
تیار ہوجائیں ! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر
آگئی-پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز-اوگرا
نے سمری حکومت کو ارسال کردی
اوگرا
نے پیٹرولیم مصنوعات پر ورکنگ سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی ،میڈیا رپورٹ
کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ تیار کی گئی ہے،
سمری کا جائزہ لینے کے بعد 16 جون سے نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔
حکومتی
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات مزیدمہنگی ہونے کا امکان موجودہے تاہم
وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
اسپیڈ ڈیزل
پر 23 روپے 3 پیسےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل پرفی لیٹر 8 روپے 8 پیسے سبسڈی دی
جارہی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی پیٹرول پرفی لیٹر سبسڈی 9 روپے 32 پیسے برداشت
کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کردی تھی جبکہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔
خیال رہے گذشتہ ماہ شہباز حکومت پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کا اضافی کرچکی ہے۔