Jun 15, 2022 03:40 pm
views : 268
Location : domestic place
Karachi- Pakistani rupee's depreciation against US dollar continues
ڈالر
نے بلندیوں کے نئےریکارڈ قائم کردئیے-انٹر بینک میں ڈالر مزید 60 پیسے
مہنگا ہوگیا-موجودہ حکومت کے صرف 3 ماہ میں ڈالر 24 روپے مہنگا ہوچکا ہے
بدھ کو
دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 84پیسے
مہنگا ہوکر206روپےکی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا۔ دوپہر 12 بجے تک انٹر بینک میں
ڈالر ایک روپیہ 34 پیسے مہنگا ہوکر 206 روپے 50 پیسےکی ریکارڈ سطح پرتھا
جس کے بعد دوپہر 2 بجے انٹر بینک میں ڈالر روپیہ 60 پیسے مہنگا ہوکر 206
روپے 75 پیسےکی ریکارڈ سطح پر پہنچا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی207
روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت دیکھی گئی اورڈالر کی 207 روپے 50 پیسے کی
ریکارڈ سطح پر فروخت دیکھی گئی۔موجودہ حکومت کے صرف 3 ماہ میں ڈالر 24 روپے
مہنگا ہوچکا ہے۔
پچھلے ہفتے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سیما کامل نے بتایا
تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے سے قبل روپيہ کتنا ڈی ويليو ہوگا کچھ نہیں
کہا جاسکتا۔
ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا، روپے کی قدرمارکیٹ متعین کررہی ہے۔