Jun 15, 2022 03:45 pm
views : 401
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- EC accepts important demand of PTI in the prohibited funding case
ممنوعہ
فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی-تحریک انصاف کے کیس کو ’فارن
فنڈنگ کیس‘ نہ لکھنے کی ہدایت-پی ٹی آئی وکیل انور منصور ننے کہا جس
اکاؤنٹ سے پیسے آئے تھے واپس کر دیئےتھے۔پی ٹی آئی وکیل
چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے فنڈنگ سے متعلق کیس کو فارن فنڈنگ کیس نہ لکھنے کی ہدایت کردی۔
چیف
الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت
ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس کو ’فارن فنڈنگ‘ کیس لکھنے پر
اعتراض کیا۔
پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا کہ کازلسٹ میں آج بھی
فارن فنڈنگ لکھا ہوا ہے، پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے
فارن فنڈنگ نہیں۔
پی ٹی آئی وکیل کے اعتراض پر چیف الیکشن کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ آئندہ کیس کو فارن فنڈنگ نہ لکھا جائے۔
چیف
الیکشن کمشنر نے انور منصور سے کہا کہ آپ کے موکل بھی میڈیا پرفارن فنڈنگ
کا لفظ استعمال کرتے رہے ہیں، آپ کا مؤقف درست ہے اس لیے ہدایات جاری کی
ہیں۔