Jun 15, 2022 03:50 pm
views : 391
Location : domestic place
Islamabad- Senators' opinion on Pervez Musharraf's return
پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سینیٹرز کی رائے-سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی نہی-- شیخ رشید نے کہا نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کےعلاوہ کوئی اورراستہ نہیں
سينيٹ کےاجلاس میں سابق صدرپرويز مشرف کى بيمارى اور دبئی سے وطن واپسى کے معاملے پر بحث ہوئی۔
سينيٹ میں اپوزیشن لیڈريوسف رضا گيلانى نے اظہار خيال کرتےہوئے کہا کہ بےشک پرویز مشرف پاکستان واپس آئیں کیوں کہ یہ ان کا گھر ہے تاہم سب کے ساتھ برابر کا برتاؤ ہونا چاہئے۔
سینیٹرمولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ اس وقت پرویز مشرف کی حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے اور اگرانہیں ان حالات میں پاکستان لایا جاتا ہے تو ہمیں مشکل پیدا نہیں کرنی چاہیے۔
سينيٹر اعجاز چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ میں پرويز مشرف کی وطن واپس کا مخالف نہیں ہوں تاہم پاکستان کوئى چراہ گاہ نہیں ہے کہ جب دل کرے آئيں اور جب دل کرے يہاں سے چلے جائيں۔
نواز شریف کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کےعلاوہ کوئی اورراستہ نہیں تھا، تمام آرمی چیفس کیخلاف نواز شریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کی لیکن اب نوازشریف نے مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے۔