Jun 15, 2022 03:55 pm
views : 445
Location : domectic place
Lahore- Decision to bring an ordinance to limit the powers of the Speaker in Punjab
پنجاب
میں اسپیکرکے اختیارات محدود کرنےکیلئے آرڈیننس لانےکا فیصلہ-اسپیکر
پرویز الٰہی اور اپوزیشن ارکان اپنے مطالبے پر قائم-اسپیکر پرویز الٰہی نے
کہا اسپیکر کے ہوتے ہوئے گورنر کا بجٹ اجلاس بلانا غیرقانونی ہے
میڈیا
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے شدید
پریشانیوں کا سامنا کرنے کے بعد صوبائی اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت
کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے
اختیارات محدود کرنے کے لیے محکمہ قانون نے سمری تیار کر لی ہے، اس سلسلے
میں صوبائی اسمبلی رولز آف بزنس میں آرڈینس کے ذریعے ترامیم کی جائیں گی۔
حکومت نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی حیثیت ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں ایک اور بحران نے سر اٹھا لیا ہے، حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کے باعث صوبائی اسمبلی دوراہے پر آ گئی ہے-
حکومت
اور اپوزیشن اپنےاپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ڈیڈ لاک ختم ہونےکی اُمیدیں
بھی دم توڑ گئی ہیں، پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ حکومتی اجلاس غیر آئینی ہے
اس کی کوئی اہمیت نہیں۔