Jun 16, 2022 05:20 pm
views : 420
Location : domestic place
Karachi- Dollar continues to rise, hits Rs207 in interbank trade
ڈالرکی اونچی اڑان جاری، روپیہ مزیدکمزور ہوگیا-ڈالر کے انٹربینک نرخ پہلی بار 208 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر-انٹربینک میں ایک ڈالر207 روپے 75 پیسےکا ہوگیا ہے
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے،کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپیہ 29 پیسامہنگا ہوا ہے، ڈالر کے انٹربینک نرخ ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 207.95 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 209 روپے سے بھی زائد ہوگئی ہے تاہم شام کو مارکیٹ بند ہونے پر اس بات کا حتمی تعین ہوجائے گا کہ ڈالر کی اوپن کرنسی مارکیٹ اور انٹربینک قیمت میں کتنا اضافہ ہوا۔
ایک روپیہ 29 پیسامہنگا ہونےکے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر207 روپے 75 پیسےکا ہوگیا ہے، یہ انٹربینک میں ڈالرکی بلند ترین قیمت ہے۔