Jun 16, 2022 05:20 pm
views : 381
Location : domectic place
Karachi- Important decisions to save electricity and close the market early
بجلی کی بچت اور بازار جلد بندکرنےکیلئےاہم فیصلے-کمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنےکا فیصلہ،ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، سمری کے مطابق ملک بھر کےکمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل فیڈرز پر دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل کے فیڈر ز کی بجلی بھی بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیوب ویل والے فیڈرزبند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیراعظم اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ تاجروں کی جانب سے دکانیں جلد بند کرنے سے انکار پر متبادل تجاویز تیار کی گئی ہیں۔