Jun 16, 2022 05:25 pm
views : 388
Location : domectic place
DG ISPR is not talking politics, they have facts, Maryam Nawaz
ڈی
جی آئی ایس پی آر کوئی سیاسی بات نہیں کر رہے،ان کے پاس فیکٹس ہیں،مسلم
لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ
معاہدے کی پابند ہے، ملک کو اس نہج پر عمران خان لے کر آیا
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی بات نہیں کررہے، ان کے پاس فیکٹس ہیں۔
اسلام
آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا کہ عمران خان چار سال
پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے، پھر جب معیشت برباد ہو گئی تو آئی ایم
ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی پوری جعلی
جماعت کے لیے میں اکیلی کافی ہوں۔ اگرکوئی انتشار،فتنہ فساد کی کال دے گا
تو ریاست پوری قوت سے روکے گی۔ عمران خان کے خلاف ایک کے بعد ایک کرپشن کا
سکینڈل آ رہا ہے۔ قوم کے مسترد کرنے پر عمران خان صدمے میں ہیں۔
مسلم
لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کو اس نہج پر عمران خان لے
کر آیا، شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں اپنی طرف سے ایک روپے کا اضافہ
نہیں کیا۔