Jun 16, 2022 05:45 pm
views : 301
Location : domectic place
Islamabad- Government had no choice but to increase the price of petrol, says PM
حکومت
کے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، وزیراعظم شہباز
شریف نے کہا آئی ایم ایف معاہدےکے باعث ایندھن کی قیمتیں بڑھانی پڑی-عمران
خان نے کہا پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے غریب پس جائےگا
وزیراعظم
شہبازشریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کے
متاثرہونے کا احساس ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے جومعاہدہ کیا
اس کے تحت ہمارے پاس پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔
پیٹرول
مزید مہنگا ہونے سے عوام کا صبر جواب دے گیا، نواب شاہ میں پیٹرول مہنگا
ہونے پر رکشہ ڈرائیوروں نے 2 رکشوں کو آگ لگا دی اور بچوں کے ساتھ خودسوزی
کا اعلان کردیا
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم نے اسٹینڈ
نہیں لیا تو کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکےگا، پیٹرول کی
قیمت بڑھنے سے تیس فیصد مہنگائی بڑھےگی،غریب پس جائےگا
سابق وزیراعطم عمران خان کا کہنا ہے کہ جلد تگڑا شو کروں گا، حقیقی آزادی کیلئے آپ سب نے نکلنا ہے۔