Jun 16, 2022 05:50 pm
views : 426
Location : domectic place
Karachi- Clash between political parties during by-elections in Landhi, several workers injured
کراچی؛
لانڈھی میں ضمنی انتخاب کے دوران سیاسی جماعتوں میں تصادم، متعدد کارکنان
زخمی-پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ -سیاسی جماعتوں کے
ایک دوسرے پر جھگڑا، تشدد اور فائرنگ کے الزامات عائد
میڈیا
رپورٹ کے مطابق تصادم لانڈھی نمبر چھ میں ہوا جہاں ایک سیاسی جماعت کے
انتخابی کیمپ اکھاڑے گئے، کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا، ہاتھا پائی ہوئی
اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جس کے سبب متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔ سیاسی
جماعتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے سبب علاقے میں بھگدڑ مچ
گئی اور بازار بند ہوگئے۔
تصادم کے بعد ایم کیو ایم، پاک سرزمین پارٹی
اور تحریک لبیک کی جانب سے ایک دوسرے پر جھگڑا، تشدد اور فائرنگ کے الزامات
عائد کیے گئے ہیں۔
ترجمان ایم کیوایم نے الزام عائد کیا کہ پی ایس پی
کے کارکنان نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو کر ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹس پر
تشدد کیا۔
پاک سرزمین پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کے دہشت گردوں نے چئیرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال پر جان لیوا حملہ کیا-
اسی طرح تحریک لبیک (ٹی ایل پی) نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کے کارکنان نے ہمارے امیر سعد حسین رضوی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔
کراچی
میں قومی اسمبلی کے حلقہ 240 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت مکمل
ہوگیا، صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک
جاری رہی۔ حلقہ این اے 240 پرضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات
کیے گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے
رہی ہے۔
ضمنی انتخاب کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے
پولیس کے خصوصی دستے بنائے گئے ہیں۔ کراچی پولیس کے 1500 سے زائد اہل کار
الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔