Jun 16, 2022 05:55 pm
views : 452
Location : domectic place
Nimrah's mother expresses desire to keep her daughter in Karachi
کراچی
سٹی کورٹ میں نمرہ کاظمی کےاغوا مقدمہ کیس کی سماعت-نمرہ کاظمی کے والدین
نے شاہ رخ کوداماد قبول کرلیا-نمرہ کی والدہ کی اپنی بیٹی کو اپنے پاس
کراچی میں رکھنے کی خواہش کا اظہار
میڈیا
رپورٹس کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں نمرہ کاظمی کےاغوا مقدمہ کیس کی سماعت
ہوئی، دورانِ سماعت وکیل نے کہا کہ نمرہ اور شاہ رخ کے اہلخانہ بہت جلد صلح
نامہ جمع کروا دیں گے۔
شاہ رخ کے وکیل نے کہا کہ نمرہ اور شاہ رخ کے
اہلخانہ کے درمیان رابطے ہورہے ہیں اور اُنہوں نے شاہ رخ کو اپنا داماد بھی
قبول کرلیا ہے۔
نمرہ کی والدہ نے اپنی بیٹی کو اپنے پاس کراچی میں
رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر شاہ رخ کی خالہ نے کہا کہ اُن کا بھانجا
کراچی میں رہے گا اور اُنہیں نمرہ کے اہلخانہ کی تمام شرائط بھی قبول ہیں۔
دوسری جانب لنک عدالت نے کسی بھی کارروائی کے بغیر سماعت کو 2 جولائی تک ملتوی کردیا ہے
کیس کی سماعت پر شاہ رخ اور نمرہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ نمرہ جہاں چاہے مرضی سے جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ نمرہ کاظمی 17 اپریل کو گھر سے نکلی تھی اور 18 اپریل کو شاہ رخ سے نکاح کیا تھا۔