Jun 17, 2022 03:57 pm
views : 340
Location : different areas
Islamabad- Earthquake jolt Punjab, KP and parts of Kashmir
اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور شمالی علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، شمالی علاقوں اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی دو سو اتھارہ کلومیٹر تھی۔
پشاور، کوٹلی آزاد کشمیر، ایبٹ آباد، شانگلہ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔ پنجاب کے شہروں اوکاڑہ، چینیوٹ اور جنڈیالہ شیرخان میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 2 بج کر22 منٹ پرآیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔