Jun 17, 2022 03:57 pm
views : 273
Location : different areas
Lahore- 13 killed, several injured after heavy rain lashes parts of country
لاہور،
طوفانی بارشوں اور آندھی سے حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد تیرہ ہوگئی،
لاہور میں دیوار، اسلام آباد میں جھولا گر گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے
کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت باہتر فیصد ہے
ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے حادثات نے 13 جانیں نگل لیں، لاہور میں دیوار، اسلام آباد میں جھولا گر گیا۔
لاہور
میں دیوار گرنے کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شبیر احمد
اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھت پر سویا ہوا تھا کہ ہمسائے کی دیوار ان پر آ
گری، چار افراد ہسپتال منتقل ہونے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ
مسرت بی بی ہسپتال پہنچ کر خالق حقیقی سے جا ملی۔ سولہ سالہ بلال ہسپتال
میں تاحال زیر علاج ہے۔
سرائے عالمگیر میں کار نہر میں گرنے سے دو سالہ
بچے سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے، اسلام آباد میں جھولا گرنے سے چار
سالہ بچے سمیت دو افراد دم توڑ گئے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں
اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی
ہے، جس کے باعث شہر کا کم از کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا
امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔