Jun 17, 2022 04:00 pm
views : 354
Location : different areas
Markets in Sindh including Karachi will be closed at 9 pm
کراچی، سندھ حکومت نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے کاروباری اوقاتِ کار محدود کرنےکا فیصلہ کرلیا، محکمۂ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت اوقات کار کے بعد کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا ممنوع قرار دیدیا گیا
بجلی کی بچت کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار تبدیل کر دیئے، بازار اور کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں دفعہ 144 کے تحت کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 9 بجے کے بعد جاری رکھنا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں شادی ہالز کو رات ساڑھے 10 بجے تک بند کرنا ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں محکمۂ داخلہ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور کافی شاپس رات 11 بجے تک کھلی رکھی جا سکیں گی۔