Jun 17, 2022 04:05 pm
views : 283
Location : domectic place
Rupee further weakens as US dollar flies high in interbank
لاہور،
روپے کےمقابلے میں ڈالر کی پیش قدمی،امریکی کرنسی دو سو آٹھ کی سطح بھی
عبور کرگئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی
روپے
کےمقابلے میں ڈالر کی پیش قدمی جاری ہے اور امریکی کرنسی 208 روپے سے تجاوز
کرگئی جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی کی واپسی
ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا، امریکی کرنسی
208 کی سطح بھی عبور کر گئی، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 58 پیسے اضافہ
ہوا ہے جس کے بعد 208 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو ترتیب دینے کی فوری
ضرورت ہے، اس وقت ملک کی جو معاشی صورتحال ہے یہ سٹے بازوں کے لئے انتہائی
سود مند ہے، افواہیں گردش کررہی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا۔
پچھلےہفتےجن
افواہوں کو سٹے بازوں نے اپنے حق میں استعمال کیا اس میں ایک افواہ یہ تھی
کہ ملک میں فنانشل ایمرجنسی لگائی جارہی ہے جس کے تحت ڈالر اکاؤنٹ، روشن
ڈیجٹل اکاؤنٹس اور سیف لاکرز منجمد کئے جارہے ہیں۔