Jun 18, 2022 01:35 pm
views : 340
Location : domestic place
Islamabad- Alhamdulillah, the return to the white list is a great achievement of Pakistan, says PM
اسلام
آباد، الحمدللہ، وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،وزیر
اعظم کہتے ہیں وائٹ لسٹ میں واپسی سے معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے
گی، فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے
وزیراعظم
شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان
کا خیر مقدم کیا ہے اور قوم کو مبارک دی ہے،وزیر اعظم نے تمام حکومتی
اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہاہےکہ آپ سب کی کاوشیں
رنگ لائی ہیں، وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی
کارکردگی کو سراہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ
‘بنیادی سیل’، اس میں شامل فوجی اور سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق
تحسین ہیں، یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے جو مسلسل اس قومی کاوش کے لئے کام کر
رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والی تمام
ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی
بحالی کا اعتراف ہے،ان شاءاللہ، ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں
پاکستان کا مقدر بنیں گی، وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سے معاشی و
اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی، اسی جذبے سے پاکستان
کی معاشی بحالی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔