راولپنڈی،
سول اور ملٹری ٹیموں نے فیٹف ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا،
سپہ سالار کہتے ہیں پاکستان کی جانب سے فیٹف اور سی ٹی ایکشن پلان کی تکمیل
بڑی کامیابی ہے
ڈی جی
آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
نے پاکستان کی جانب سے فیٹف اور سی ٹی ایکشن پلان کی تکمیل بڑی کو بڑی
کامیابی قرار دیا ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایکش پلان پر عمل کرنے سے
ملک کی وائٹ لسٹ میں آنے کی راہ ہموار ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید
باجوہ نے کہا کہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں قائم کور سیل اور قومی
کوششوں سے یہ ممکن ہوا، کور سیل کی کاوشوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند
ہوا جبکہ سول اور ملٹری ٹیموں نے ایکشن پلان پر سختی سے عمل کو یقینی
بنایا۔