Jun 18, 2022 01:45 pm
views : 329
Location : domestic place
Islamabad-Pakistan's speedy progress greatly appreciated by FATF members: Khar
اسلام
آباد، جشن منانا قبل از وقت ہے، چاہتے ہیں کہ فیٹف غیر جانبدار رہے، حنا
ربانی کھر کہتی ہیں امیدہےپاکستان ہمیشہ کے لیے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل
جائے گا، مشکل وقت میں ہم نے ایک قوم بن کر کام کیا
اسلام
آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کا کہنا
تھا کہ پاکستان نے دہشت گرد کارروائیوں میں مالی معاونت کوروکا،مشکل وقت
میں ہم نے ایک قوم بن کر کام کیا۔ ہم جانتےہیں گرےلسٹ سے نکلناکتنامشکل کام
ہے، امیدہےپاکستان ہمیشہ کے لیے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائےگا۔
حنا
ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ مشاورت کےبعد فیٹف ٹیم جلد پاکستان آئےگی۔
یہ اختتام نہیں آغازہے، ہم اپنی کوشش نہیں چھوڑیں گےنہیں۔ ہم چاہتےہیں فیٹف
غیرجانبداررہے۔خوشی ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کلیئر کر دیا ہے۔
وزیر
مملکت نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے اپنے اجلاس میں پاکستانی اقدامات کا
جائزہ لیا۔ اس حوالے سے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ
روکنےکےلیے اقدامات پر عمل سرفہرست تھے۔ پاکستا ن کی جانب سے تمام شرائط
پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم کرلیاگیا۔
وزیر مملکت نے میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیٹف نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردوں
کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنےکےلیے محنت کی۔ فیٹف نےکہا کہ
پاکستان نےشرائط مکمل کرنے کےلیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رکن
ممالک کی جانب سے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ۔
انہوں نے کہا
کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کامزید
جائزہ لے گی۔ اس میں شک نہیں کہ فیٹف کی شرائط مشکل تھیں۔ امید ہے اکتوبر
تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں ہم ایف اے ٹی
ایف حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔