Jun 18, 2022 01:50 pm
views : 307
Location : domestic place
Islamabad- Power tariff likely to go up by Rs7.96 per unit
اسلام
آباد، بجلی کی قیمت میں سات روپے چھیانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست،
غیر معمولی اضافے کے بعد بجلی صارفین پر مزید بوجھ بڑھے گا، سی پی پی پی اے
کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی
درخواست کی گئی۔
سینٹرل
پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کی درخواست
کردی، جس کے بعد ملک میں بجلی صارفین پر مزید بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔
نیشنل
الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا)، سی پی پی اے کی جانب سے 7 روپے 96
پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو کرے گا۔
سی پی پی پی
اے کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی
درخواست کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں فرنس
آئل سے 8.80 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 33روپے 67 پیسے فی یونٹ
بجلی پیدا ہوئی۔
درخواست کے مطابق مقامی گیس سے 10 فی صد، درآمدی ایل
این جی سے 22.89 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی
پیدا کی گئی ۔ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ مقررتھی۔
واضح
رہے کہ نیپرا نے دو روز قبل ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی
یونٹ قیمت میں 1.55 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل
ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 42 پیسے فی یونٹ کی
منظوری دی گئی تھی۔