Jun 20, 2022 04:08 pm
views : 280
Location : domestic place
Karachi- on one hand the country is not in control and on the other hand theft is being forgiven, says Imran Khan
کراچی، نیب قانون میں ترمیم سے خود کو این آر او ٹو دینے کی شرمناک کوشش، تحریک انصاف کا آج یوم سیاہ-عمران خان نے کہا ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہادوسری طرف چوری معاف کرائی جارہی ہے
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے خود کو این آر او دوم دینے کی شرمناک کوشش پر پاکستان تحریک انصاف نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، پارٹی رہنماکالی پٹیاں باندھ کراحتساب کا نظام تباہ کرنے کی کوشش کواجاگرکریں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں امپورٹڈ حکومت کی ترامیم سےنظام احتساب دفن کرنےکی کوششوں پربریفنگ دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ روزاول سےنشاندہی کر رہا ہوں انکےآنےکاواحدمقصد این آر او دوم ہے، چوروں کو این آر او دوم دیکر نظام احتساب کو باضابطہ دفن کرنے کا اہتمام ہے، بڑے چوروں نے نیب قانون بدل کر1200 ارب ہضم کرنے کی کوشش کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہادوسری طرف چوری معاف کرائی جارہی ہے، اس کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کردی ہیں، اقتدار میں آکر،ادارے تباہ کرکے اپنی لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیا ہے۔