Jun 20, 2022 04:14 pm
views : 276
Location : domectic place
Lahore- PM Shehbaz's plea for permanent exemption from court appearance approved
آشیانہ،
رمضان شوگرملزکیسز میں وزیراعظم کی مستقل حاضری معافی کی درخواست
منظور-وزیراعظم شہباز شریف نے کہا قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے حاضری
سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دی
رمضان
شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہباز شریف احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے،
جہاں عدالت نے ان کی مستقل حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب
عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے
خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وزیراعظم عدالت میں پیش
ہوئے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کی جانب سے بھی بجٹ سیشن کے باعث مصروفیات کی
وجہ سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف
نے کہا کہ جب بھی عدالت نے طلب کیا، میں نے اپنی پیشی کو یقینی بنایا کیوں
کہ یہ میرا فرض بھی ہے اور ذمے داری بھی۔ اب میرے کندھوں پر بڑی بھاری ذمے
داری ہے اور قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے حاضری سے استثنا کی
درخواست دی ہے۔ تاہم اگر عدالت میری حاضری استثنا کی درخواست مسترد کرتی ہے
تو میں پھر پیش ہو جاؤں گا۔
، قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے
حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔، قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے
لیے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔عدالت نے شہباز شریف کو کمرہ
عدالت سے جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہوگئے، بعد ازاں
عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور
کرنےکا فیصلہ سنادیا۔