روپے کی بے قدری، ڈالر مزید تگڑا،انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر آگیا ڈالر 210 روپے سے تجاوز کر گیا -ڈالرکی قدرمیں 1 روپیہ 25پیسےکا اضافہ ہوا
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک روپیہ 50 پیسے مہنگا ہوگیا، ایک روپیہ 50 پیسے اضافےکے بعد امریکی ڈالر 210 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کے مطابق مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کے پیچھے معاشی غیر یقینی صورتحال، آئی ایم ایف کی قسط میں تاخیر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ ہے۔
موجودہ حکومت کے صرف 13 ہفتوں میں ڈالر تقریباً 28 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
ادھر اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر پہلی بار 211 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔
ڈالر کی قدر میں اس اضافے سے پاکستان پر بیرونی قرض کا حجم 3 ہزارارب روپے بڑھ چکا ہے۔