Jun 20, 2022 04:31 pm
views : 351
Location : different areas
Karachi- Corona-positive cases rise again in Pakistan
پاکستان
میں کورونا مثبت کیسزکی شرح میں دوبارہ اضافہ-قومی ادارہ صحت کے مطابق
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 171 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی -کراچی میں
کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.08 ریکارڈ کی گئی
قومی
ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 171 افراد میں کورونا کی تشخیص
ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ تین
فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا کے
مثبت کیسز کی شرح مجموعی طورپرپانچ فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت
کیسز کی شرح 10.08 اورحیدرآباد میں 16.67 ریکارڈ کی گئی۔
میر پور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.26 ، مردان میں 3.39 فیصد اورایبٹ آباد میں 1.2 فیصد رہی۔
قومی
ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں
ہوئی تاہم کورونا وائرس میں مبتلا 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس دوران
کورونا کے 11 ہزار212 ٹیسٹ کئے گئے۔