Jun 20, 2022 04:34 pm
views : 279
Location : different areas
Karachi- Danger of heavy rains: NDMA issues alert
ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی -شدید بارشوں کا خطرہ: این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا،کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے، مسافر اور سیاح اس دوران زیادہ محتاط رہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں پیر سے بدھ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب، خیبربختونخوا، شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز آندھی اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
منگل اور بدھ کے دوران سندھ میں بھی ابر کرم برسے گا، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکار پور، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، جامشورو میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے بعد این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں صوبائی محکموں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
این ڈی ایم اے نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔