Jun 21, 2022 05:15 pm
views : 251
Location : domestic place
Islamabad- Providing relief to poor govt's top priority, says PM
اسلام آباد، عید سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا-آٹا، چینی،دالیں کم نرخ پر یوٹیلیٹی اسٹورز پرفراہم کی جائیں گی-وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پسماندہ طبقے کو اشیائے ضروریہ پر ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سےاعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں 5 بنیادی اشیا ضروریہ کو اگلے مالی سال کیلئے کم نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آٹا، چینی،دالیں کم نرخ پر یوٹیلیٹی اسٹورز پرفراہم کی جائیں گی جبکہ چاول، خوردنی تیل اورگھی بھی پورے ملک میں بازار سے کم نرخ پر دیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پسماندہ طبقے کو اشیائے ضروریہ پر ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے، سبسڈی کا نظام شفاف اور ڈیجیٹل بنایا جائے
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ30جولائی تک 300 سے ذیادہ نئے اسٹورز بنائے جائیں گے جبکہ کےپی میں 942 یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے آٹافراہم کیا جارہا ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ کےپی میں 1000 نئےسیل پوائنٹس، 200 موبائل اسٹورکااضافہ کیاجا رہاہے اور بلوچستان میں دوردرازعلاقوں تک سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔