Jun 21, 2022 05:18 pm
views : 259
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- ECP reserves verdict in PTI's 'foreign funding' case
اسلام
آباد، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ
کرلیا-پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد محفوظ کیا
گیا-چیف الیکشن کمشنرچاہتے ہیں دوسری سیاسی جماعتوں کے کیسزکا بھی اختتام
ہو
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف
الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی
سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کے فنانشل ایکسپرٹ نے
دورانِ سماعت بتایاکہ پی ٹی آئی فنڈز میں آڈٹ کے اصول اور معیارکو نظر
اندازکیا گیا ہے، ڈونرز تھرڈ پارٹی نہیں، پی ٹی آئی قیادت کی اپنی بنائی
ہوئی کمپنیاں ہیں۔
اس موقع پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلی بارکوئی
سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کی تفصیلات دے رہی ہے، ہرسیاسی جماعت
کو الیکشن کمیشن کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔
اس پر چیف الیکشن کمشنر
نے کہا کہ دونوں طرف کی سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان
تحریک انصاف کا کیس فائنل ہوا ہے، چاہتے ہیں دوسری سیاسی جماعتوں کے کیسزکا
بھی اختتام ہو، ووٹر کا اعتماد بحال ہو، ملک کو جمہوری طور پر مضبوط کرنا
ہے۔