Jun 21, 2022 05:20 pm
views : 267
Location : domestic place
Karachi- Medical board formed for Aamir Liaquat's autopsy after court's orders
کراچی،
ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کیلئے 6 رکنی بورڈ تشکیل-بورڈ سابق رکن
اسمبلی عامر لیاقت کی وجہ موت کا تعین کرے گا 23-جون کو صبح ساڑھے 9 بجے
عامر لیاقت کی قبر کشائی ہوگی نوٹیفکیشن جاری
عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
میڈیا
رپورٹس کے مطابق عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر
سمعیہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کا
نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل پولیس سرجن
شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم، ایم ایل او ڈاکٹر
اریب بقائی، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی میڈیکل بورڈ
میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 23جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی ہوگی۔
خیال
رہےکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے
کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال
منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔