Jun 21, 2022 05:21 pm
views : 262
Location : different areas
Karachi- Spread of corona in Karachi and Hyderabad again increased to dangerous level.
کراچی، سندھ میں کورونا کی نئی لہر پھیلنے کا خدشہ، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.2 فیصد رہی،کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر خطرناک حد تک اضافہ
شہر قائد سمیت سندھ بھر میں کورونا کی نئی لہر پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں بی اے فور اور بی اے فائیو ویرینٹ کے 8 مزید کیسز سامنے آ گئے ہیں اور کورونا کی نئی لہر کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ بی اے فور اور بی اے فائیو ویرینٹ تیزی سے پھیلتے ہیں جس سے بچاؤ کے لیے شہریوں پر احتیاط لازم ہے۔ شہری ماسک کا استعمال کریں اور بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 24 گھنٹے میں سندھ میں 122 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں اور شرح 5 فیصد ہو گئی ہے۔ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 10 اعشاریہ 62 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ سندھ میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ویرینٹ جنوبی افریقہ میں جنوری اور فروری میں سامنے آئے تھے۔