Jun 21, 2022 05:24 pm
views : 287
Location : different areas
Lahore- Rain in different cities make weather pleasant across country
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، نشیبی علاقے زیر آب،مون سون بارشوں کے باعث 2010 والی خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ, وفاقی وزیر برائے موسیماتی تبدیلی نے خبردار کردیا
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ملک میں 2010 والی خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیریں رحمان کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں شہری سیلاب کا واضح خطرہ ہے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی اور صوبائی محکموں کو ممکنہ تباہ کن اثرات سے نمٹنے ہدایت کردی ہے۔
وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی بہت زیادہ امکان ہے جس سے شہری علاقوں کو بھی خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پری مون سون کے طاقتور اسپیل نے گرمی بھگا دی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہری مشکلات کا شکار ہو گئے۔