کراچی، روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار، انٹربینک میں ڈالر 211 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ , انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا، 213.20 روپے کا ہوگیا
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ڈالر کی اونچی اُڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، منگل کو کاروبار کے آغاز پر بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی وجہ سے امریکی ڈالر 3.24روپے اضافے سے 213.20روپے کا ہوگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام کے معاہدے پر رضامند نہیں بلکہ پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بھی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس سے پروگرام میں شمولیت کا عمل طول اختیار کررہا ہے اور مالیاتی بحران میں خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے۔