Jun 22, 2022 07:30 pm
views : 259
Location : domestic place
Karachi- Amir Liaquat's exhumation and postmortem order suspended
عامر
لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم معطل-عامر لیاقت حسین کے بچوں
کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سماعت ،عدالت نے عامر
لیاقت کے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری کردیا
سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کردیا۔
عامر
لیاقت حسین کے صاحبزادے اور صاحبزادی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے 23 جون کے حکم
کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی۔
درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے اور درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔
عامر
لیاقت حسین کے بچوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے
سماعت کی جس میں عدالت نے مختصر سماعت کے بعد عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم پر
حکم امتناع جاری کردیا۔
عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم معطل کردیا۔