Jun 22, 2022 08:18 pm
views : 248
Location : domestic place
Islamabad- PM and military leadership expressed their sorrow over the loss of life due to the earthquake in Afghanistan
افغانستان
میں زلزلےسےجانی نقصان:وزیراعظم وعسکری قیادت کاافسوس-وزیراعظم کی جانب سے
متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت بھی کی-آئی ایس پی آر
نے کہا زلزلے سے متاثرافغان عوام کوامداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں
ترجمان
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فغانستان میں 6.1
شدت کے زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا
ہے کہ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم
شہباز شریف نے افغان صوبے پکتیا میں زیادہ جانی نقصان پر دکھ کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات خاص طور پر پکتیکا کے علاقے
میں اموات پر دلی افسوس ہے، پاکستان کی طرف سے افغانستان کے عوام کو ہر
ممکن مدد فراہم کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاں بحق ہونے
والوں کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ وزیراعظم نے
زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور متاثرہ خاندانوں سے بھی ہمدردی کا
اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے
کہ سروسز چیفس نے بھی افغانستان میں نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا، پاک
فوج افغان عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔