Jun 22, 2022 08:20 pm
views : 261
Location : domestic place
Islamabad- IMF package is expected to be extended by one year and loan amount is expected to increase, Miftah Ismail
پاکستان
نے آئی ایم ایف سے بڑا مطالبہ کردیا-حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان
معاہدے پر اتفاق,وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا آئی ایم ایف پیکج میں
ایک سال کی توسیع اور قرض کی رقم بڑھنےکی توقع ہے
حکومت
اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس میں ایک لاکھ روپے ماہانہ
تک تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ جولائی سے
پٹرولیم پر مرحلہ وار 50 روپے فی لیٹرلیوی لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیرخزانہ
مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر کے ساتھ بات چیت کے
آخری دور کے بعد میٖڈیا کو بتایا کہ آئی ایم ایف مالیاتی اہداف پر اسٹیٹ
بینک سے مشاورت کرے گا۔ معاہدے کے بعد بجٹ کا حجم 9.9 ٹریلین روپے ہو جائے
گا جو کہ وزیر خزانہ کی طرف سے 10 جون کو پیش کیے گئے بجٹ کے مقابلے میں
تقریباً 400 ارب روپے تک بڑھ جائے گا۔
حکومت نے سالانہ 150 ملین روپے
کمانے والے افراد اور کمپنیوں پر ایک فیصد انکم سپورٹ لیوی، سالانہ 200
ملین روپے آمدن والوں پر 2 فیصد، 250 ملین روپے سالانہ آمدنی والے افراد
پر 3 فیصد اضافی اور 300 ملین روپے سالانہ کمانے والوں پر 4 فیصد اضافی شرح
عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔