Jun 22, 2022 08:30 pm
views : 334
Location : domestic place
Islamabad- They feared I would appoint Lt Gen Faiz Hameed as army chief, Imran Khan
اقتدار میں واپسی کیلئے کسی غیر ملکی طاقت کو سپورٹ نہیں کرتا: عمران خان نے کہا مسئلہ کشمیرکےحل کے لیے پُرعزم قیادت کی ضرورت ہے۔میں نے کبھی نہیں سوچا کہ نومبر میں آرمی چیف کس کو بنانا ہے
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دو حکمران خاندان قانون کی حکمرانی میں آنے سے انکاری ہیں، انہیں قانون کے زمرے میں لانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مسئلہ ہے، وہ ہےکشمیر، مسئلہ کشمیرکےحل کے لیے پُرعزم قیادت کی ضرورت ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کوکرپشن کی وجہ سےنکالاگیا لیکن ہماری واحد حکومت ہے جس پرکرپشن کاالزام نہیں جب کہ موجودہ حکمران معیشت کا روڈ میپ دینے کے بجائے خودکوکرپشن سے بری کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقتدارمیں واپسی کےلیے کسی غیر ملکی طاقت کو سپورٹ نہیں کرتا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف رکھوانا چاہتا تھا، جبکہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ نومبر میں آرمی چیف کس کو بنانا ہے۔