روپے
کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی , پاکستان
سٹاک مارکیٹ میں 67.81 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی,اوپن مارکیٹ میں ڈالر
کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کمی کی ریکارڈ کی گئی
اسٹیٹ
بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و
شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران قیمت میں 45 پیسے
کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 211 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 211 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف کل کے سودوں میں امپوٹرز کے لئے ڈالر کی قیمت میں کمی کی گئی، سودوں میں انٹربینک میں ڈالر 209 روپے 97 پسے پر ہو گا۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کمی کی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 213 روپے پر فروخت ہو گئی ہے۔
مزید
برآں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 67.81 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور
100 انڈیکس 42458.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز
کے دوران کاروبار میں 0.16 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 36 لاکھ
46 ہزار 198 شیئرز کا لین دین ہوا۔