Jun 23, 2022 04:25 pm
views : 339
Location : domestic place
Islamabad- if no new condition is met then an agreement with IMF will be reached soon, says PM
اسلام آباد، ہم کب تک چین اور سعودی عرب سے مدد مانگتے رہیں گے، شہباز شریف کہتے ہیں ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا، ہمیں اس قوم کی حالت بہتر کرنے کے لیے اہم اقدامات کرنے ہوں گے
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں آپ کو اعتماد میں لینے کیلئے بلایا ہے، گزشتہ حکومت کو ساڑھے تین سال عوام کا کوئی خیال نہیں آیا، ہمارا موقف تھا کہ ہم انتخابی اصلاحات کرکے الیکشنز کی طرف جائیں گے لیکن اب اتحادیوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت 14 ماہ کی مدت پوری کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے نئی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں، پٹرول سستا کرنے کے لیے گزشتہ حکومت نے کوئی فنڈنگ نہیں کی، حکومت میں آنے کے بعد سے متعدد چینلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خدا اسی قوم کی حالت بدلتا ہے جو اپنی حالت بدلنے کے اٹھ کھڑی ہو، اس قوم کو اللہ تعالی نے بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال رکھا ہے، ایک مثال ریکوڈک ہی ہے جس سے ہم اب تک استفاد نہیں کرسکے یہ قوم کا نہیں بلکہ قیادت کا قصور ہے اس معاملے کو غلط طریقے ہینڈل کیا گیا۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں، این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا، پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔